جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی شہریوں کے پھل دار باغات میں موجود سیکڑوں درخت کاٹ ڈالے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی سماجی کارکنان نے بتایا اسرائیلی حکام اور صیہونی آباد کاروں نے جنین کے برطعہ قصبے میں زیتون کے300 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلف کردہ باغ مقامی فلسطینی شہریوں کی ملکیت ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج نے یطا قصبے میں صیہونی کالونی کی توسیع کے لیے مقامی فلسطینی اراضی کی کھدائی اور مویشیوں کا ایک باڑہ بھی تباہ کردیا ہے۔