اسرائیلی فوجیوں نے جیل میں قید سرکردہ فلسطینی سیاسی رہنما نائل البرغوثی کی اہلیہ کو جیل میں اپنے شوہر سے ملاقات سے روک دیا گیا۔ اسیر فلسطینی سیاست دان کی اہلیہ نے بتایا کہ جب وہ جزیرہ نما النقب کی جیل میں انے شوہر سے ملنے پہنچی تو صہیونی جیلروں اور فوجیوں نےاس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا۔ پہلے اسے جیل میں شوہر نائل البرغوثی سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی مگر بعد میں صہیونی جیلروں کی طرف سے کہا گیا کہ اسے شوہرسے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے بعد اسے جیل کی انتظارگاہ سے دھکے دے کر نکال دیا گیا۔
خیال رہے کہ نائل البرغوثی کو اسرائیل کی ایک عدالت نے کئی سال قبل 36 سال قید کی سزا سنائی تھی، جن میں سے وہ 34 سال جیل میں گذارنے کے بعد سنہ 2011 ء میں اسرائیلی فوجی کی رہائی کے بعد طے پائی ڈیل کے دوران رہا ہوئے تھے تاہم قابض فوجیوں نے انہیں ایک سال قبل دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔ اسرائیلی عدالت نے انہیں دوبارہ 30 ماہ کے لے جیل میں ڈال رکھا ہے۔