• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے اسیر محمود سرسک کا غزہ میں پرتپاک استقبال

منگل 10-07-2012
in فلسطین
0
plf sarsaak
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی تاریخ میں چھیانوے روز کی طویل ترین بھوک ہڑتال کے بعد معروف فلسطینی اسیر محمود سرسک اسرائیلی جیل سے رہائی پا کر غزہ پہنچ گئے جہاں پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

اٹھارہ جون کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بدلے رہائی کے معاہدے میں کامیاب ہونے والے سرسک فٹ بال کے کھلاڑی رہے ہیں۔

انہیں جولائی 2009ء میں غزہ کی پٹی کی بیت حانون کراسنگ پر اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے مغربی کنارے جانے کے لیے نام نہاد اسرائیلی ریاست سے گزر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نےانہیں گرفتار کرتے ہی عسقلان کے بدنام زمانہ تفتیشی مرکز منتقل کرکے بہیمانہ تشدد سمیت تفتیش کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گزارنا شروع کردیا تھا۔ تیس دن تک مسلسل تفتیش کے باوجود اسرائیلی اہلکار ان کے تحریک جہاد اسلامی سے تعلق کو ثابت نہ کرسکے۔ تفتیش کاروں کی جانب سے انہیں بہیمانہ تشدد کے ذریعے جہاد اسلامی سے تعلق کے اعتراف پر مجبور کیا جاتا رہا۔

محمود سرسک کے جہاد اسلامی کے ساتھ تعلق ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد 23 اگست 2009 کو سرسک کو ’’غیر قانونی جنگجو‘‘ کے قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا، انہیں بغیر کسی فرد جرم کے انتظامی حراست میں رکھا گیا۔

بیس جنوری 1987ء کو پیدا ہونے والے سرسک کا تعلق غزہ کی پٹی کے شہر رفح کی شابورہ کالونی سے ہے۔ وہ کمپیوٹر کی تعلیم کے تیسرے سال کے طالب علم اور فٹ بال کے اچھے کھلاڑی ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.