باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیل انتظامیہ نے اردنی بھوک ہڑتالی اسیران کو بھوک ہڑتال ختم کرنے پر مجبور کے لئے پانی کے علاوہ کوئی بھی مائع چیز لینے سے روک دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اردنی اسیران کو دودھ اور دوسری مائع غذائیں دیتے تھے مگر انہوں نے جمعہ کو یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسیران کو صرف پانی دیں گے اور ان کو قید تنہائی میں رکھیں گے تا کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں۔
اسیران کے مطالعہ کے لئے قائم فلسطینی سنٹر نے کہا ہے کہ فلسطینی اسیران کی تنظیم کی قیادت اردنی قیدیوں سے رابطہ نہیں کر پا رہی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں 25 اردنی اسیر قید ہیں اور ان تمام نے اپنی حکومت کی توجہ اپنے مقدمات کی طرف مبذول کروانے کے لئے اور اپنی رہائی کے لئے دباو ڈالنے کے مقصد سے دو دن قبل بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
