(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی تلاشی کی ظالمانہ مہمات کے نتیجے میں کم سن فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور انہیں جیلوں میں ڈالے جانے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جیلوں میں 16 سال اور اس سے کم عمر کے فلسطینی بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس دسمبر کے بعد اسرائیل کی جیلوں میں 27 کم عمر بچوں کو بھی جیلوں میں ڈالا گیا جس کے بعد کم سن فلسطینیوں کی تعداد103 ہوگئی ہے۔ ان میں 14 سال کی عمر کے 5 بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین کے شہروں میں ایسا کوئی دن نہیں گذرتا جب اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بدترین اذیتوں کا نشانہ نہ بناتی ہو۔
