• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں پانچ فلسطینی ارکان پارلیمنٹ بدستور پابند سلاسل

پیر 24-08-2015
in فلسطین
0
plf five
0
SHARES
5
VIEWS

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطین کے منتخب ارکان پارلیمنٹ کو جیلوں میں ڈالنے کی غیرقانونی روش پربدستور قائم ہے۔ اس وقت بھی صہیونی عقوبت خانوں میں پانچ فلسطینی ارکان پارلیمنٹ قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم "مرکزا احرار” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ میں مروان البرغوثی سر فہرست ہیں۔ وہ تحریک فتح کے رہ نما ہیں اور انہیں پانچ بار عمر قید اور چالیس سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اس کےبعد عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات 30 سال کے لیے پابند سلاسل ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ میں سےدو کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ساتھ ہے۔ حماس کے ارکان پارلیمنٹ جمال النتشہ اور محمد بدر کو انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔ جمال انتشہ کو 27 مارچ 2013 ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے پچھلے سال ساٹھ دن تک اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔

رکن پارلیمنٹ محمد بدر کو بھی سنہ 2013 ء میں حراست میں لیا گیا تھا اور سنہ 2014 ء میں وہ بھی دو ماہ تک اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔ اسرائیل کے ہاں زیرحراست فلسطینی ارکان پارلیمنٹ میں ایک خاتون خالدہ جرار بھی ہیں۔ انہیں رواں سال اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.