سیاسی فلسطینی اسیران رمضان المبارک کے مہینے میں سخت زندگی گزار رہے ہیں-ان کیلئے افطاری کا اہتمام صحیح طریقے سے نہیں کیا جاتا ہے-
عوفر جیل میں فلسطینی اسیران کے نمائندے شادی شلالدہ نے کہا کہ اسیر صرف چائے اور روٹی سے افطاری کرتے ہیں کیونکہ افطاری کے وقت انہیں جو کھانا دیاجاتا ہے وہ کھانے کے قابل ہوتا ہے اور نہ ہی مقدار کے لحاظ سے اسیران کیلئے کافی ہوتا ہے- شادی شلالدہ نے ’’اسیران کلب‘‘کے وکیل سے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کیلئے جیل میں اسیر روزہ داروں کی اہم ضروریات کھجور، دھی، سبزیاں اور گوشت لایا جائے-اسیران کے امور کے متعلق تنظیموں کو چاہیے کہ وہ قیدیوں کی صحت میں دلچسپی لیں- اسیران کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اسیران کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے- اسرائیلی جیل حکام نے قیدیوں کو ادنی سے ادنی حقوق سے محروم کر رکھا ہے- قیدیوں کی صحت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے- انسانی حقوق کے اداروں کے اسرائیلی جیل انتظامیہ پر دباو کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے