• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں بچوں سے ناروا سلوک رکھے جانے کا انکشاف

جمعرات 06-02-2014
in فلسطین
0
plf norway
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی خاتون وکیل ھبہ موسلہا نے مجیدو جیل کا دورہ کرنے کے بعد اسرائیل کی جانب سے جیلوں میں فلسطینی بچوں کے خلاف جاری رکھی جانیوالی نامناسب پالیسی پر روشنی ڈالی ہے۔

خاتون ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بچوں کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 16 سالہ فلسطینی اسیر سامر جعبری کو ستمبر 2013 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ ارئیل یہودی بستی میں قید ہیں۔ انہیں انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ان کا بہت سارا خون بہہ گیا۔ اس کے بعد انہیں کئی گھنٹوں کے لئے کرسی کے ساتھ ہتھکڑی لگا کر باندھ دیا جاتا تھا۔

خاتون وکیل نے ایک اور اسیر 16 سالہ ولید عودہ کے حوالے سے بتایا کہ انہیں بھی حراست کے وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں رائفل کے بٹ مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ایک فوجی کیمپ میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں کئی گھنٹے تک سرد موسم میں رکھا گیا اور اس کے بعد انہیں تفتیش کے لئے ارئیل بستی منتقل کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ تضامن فائونڈیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ عوفر جیل میں قید فلسطینی اسیران جیل کے کمروں میں زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

عوفر جیل کے دورے کے بعد فائونڈیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے عوفر سے رش کو ختم کرنے کے لئے کئی انتظامی اسیران کو دوسری جیلوں خاص طور پر مجیدو جیل میں منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوفر جیل کا سیکشن 14 صرف 120 اسیران کے لئے بنایا گیا ہے مگر اس میں 145 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق فلسطینی اسیران کی بڑھتی تعداد کو زمین پر سونا پڑ رہا ہے کیوںکہ اتنے زیادہ اسیران کی موجودگی کی وجہ سے جیل میں بستروں کی کمی ہوگئی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.