• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں بند تین فلسطینی خواتین سماجی کارکنوں کی رہائی

ہفتہ 21-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1437
0
SHARES
5
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے سوشل سرگرمیوں کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کی مہمات چلانے کی پاداش میں گرفتار کی گئی تین فلسطینی خواتین کارکنوں کو رہا کردیا ہے۔ تینوں کو چند ہفتے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ پر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔

رام اللہ کے مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والی خواتین سماجی کارکنوں میں جنوبی بیت لحم کے الخضر قصبے کی رہائشی مجد عطوان کو 19 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے ڈیڑھ ماہ قید کے ساتھ ساتھ تین ہزار شیکل جرمانہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ جنین کی رہائشی وفاء البدوی اور ایناس ابوھلال کو مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے سے دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا، انہیں دو ماہ قید کے ساتھ جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے پچھلے سات ماہ کے دوران اٹھائیس سماجی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں قید وبند اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی جیلوں میں بند تین فلسطینی خواتین سماجی کارکنوں کی رہائی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.