• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اسیران کی رہائی کے مراحل شروع

منگل 18-10-2011
in فلسطین
0
plf israel_jail1
0
SHARES
0
VIEWS

plf israel_jail1

اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت تنظیم حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلےمیں آج منگل سےاسرائیلی جیلوں سے فلسطینیوں کی رہائی کے مراحل کا آغاز ہو گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےذرائع کے مطابق منگل کو علی الصباح اسرائیل کی صحرائےنقب کی جیل”النقب” سے مغربی کنارے کے 96 اسیران کو رہا کر کے مغربی کنارے کی راہداریوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کے تین دیگر قافلے غزہ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے ملانے والی راہداری "کرم بو سالم ” کی جانب روانہ کیے جانے کے لیے تیار ہیں، پیش آئند لمحات میں یہ تینوں قافلے بھی روانہ کر دیےجائیں گے۔
ذرائع کےمطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کےمطابق تل ابیب میں مصری قونصلیٹ کے حکام رہا ہونے والے تمام اسیران کی شناخت کے بعد انہیں حماس کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق کلیئر کر رہے ہیں۔
ادھرمرکزاطلاعات فلسطین نے مصرکی ثالثی کے تحت طے پانے والے "وفاء اسیران” ڈیل کی تیاریوں کی تمام تفصیلات مرکز اطلاعات فلسطین نے نشرکی ہیں۔ ذرائع کےمطابق اسرائیلی جیلوں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور رہائی پانے والوں کو پولیس کی بسوں میں سوار کیا جا رہا ہے۔
ادھردوسری جانب مصر میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل رہائی پانے والے فلسطینی ہیروز کے استقبال کے لیے قاہرہ میں موجود ہیں۔
حماس کے رہنما عزت رشق کا کہنا ہے کہ جن قیدیوں کو رہائی کے بعد دوسرے ممالک لے جایا جائےگا۔ اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں اردن، ترکی اور قطر کے خصوصی طیارے فلسطینی مہمانوں کو لے جانے لیے قاہرہ میں آ چکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.