خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں پچھلے سال اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کو 15 فروری تک اپنا کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
یو این تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں رپورٹ کی تیاری میں تعاون کرنے والے فلسطینی شہریوں، عینی شاہدین اور تنظیموں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم سے فلسطینی شہریوں کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا ہے۔ فلسطینیوںکی معاونت سے تیار کی جانے والی رپورٹ اپنے آخری مراحل میں ہے اور اسے وقت مقررہ پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ولیم شاباس کے استعفے کے بعد کمیٹی میں شامل دوسرے دونوں ارکان ماری ماک گوین ڈویس اور ودودو ڈیان نے تحقیقاتی عمل تیز کردیا تھا۔ تاکہ تحقیقاتی رپورٹ اپنے وقت مقررہ پر انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جاسکے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل مارچ میں رپورٹ کے نتائج جاری کرے گی۔
کمیٹی کی سینئر رکن جسٹس ریٹائرڈ ڈویس نے جسے اب کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے، نے سبکدوش ہونے والے کمیٹی کے سربراہ ولیم شاباس ک مساعی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رپورٹ کی تیاری میں دن رات کام کیا جس پران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
