• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جعل سازی پکڑی گئی، اپنی مصنوعات فلسطینی لیبل سےفروخت کی کوشش

منگل 23-09-2014
in فلسطین
0
plf fakelable
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین اور بیرون ملک اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد صہیونی حکومت کی ایک جعل سازی کا پتا چلا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی اپنی مصنوعات پر "میڈ ان فلسطین” کا لیبل لگا کر انہیں عالمی منڈی اور فلسطینی بازاروں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

مرکز اطلاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے نے وزارت اقتصادیات کے حکام نے یہودی کالونیوں کی جانب سے لائے گئے سیکڑوں ٹن کھجور کے پیکٹ قبضے میں لیے ہیں۔ مبینہ طور پر یہودی کالونیوں سے لائی گئی کھجور اور دیگر اشیاء پر "میڈ ان فلسطین” کا لیبل لگایا گیا اور انہیں فلسطینی قرار دے کر اندرون اور بیرون ملک بھیجے جانے کی کوشش کی جارہی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جعل سازوں نے کمال مہارت کے ساتھ اپنی مصنوعات کو نہ صرف بیرون اور اندرون فلسطین لانے کے لیے بھرپور جعل سازی کا مظاہرہ کیا بلکہ اندرون فلسطین اپنی مصنوعات پر ٹیکسوں کی چھوٹ حاصل کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مصنوعات یورپی یونین اور دوسرے ممالک کو برآمد کی جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ترک خبر رساں ایجنسی "اناطولیہ” کے مطابق مغربی کنارے کے شہر ’’اریحا‘‘ میں اسرائیل کا ایک کارخانہ کام کر رہا ہے جہاں پر اسرائیل میں تیار ہونے والی کھجور کی "میڈ ان فلسطین” کی مہر اور پرنٹ شدہ پیکٹوں میں پیکنگ کی جاتی ہے۔ اس کارخانے میں یومیہ 13 افراد کام کرتے ہیں جو اسرائیلی مصنوعات کی "میڈ ان فلسطین” کے پیکٹوں میں پیک کرتے اور پھر انہیں یورپ اور عرب ممالک کی مارکیٹ تک یہ کہ روانہ کرتے ہیں کہ یہ فلسطین کی مصنوعات ہیں۔ کھجور کے پیکٹوں پر "اراضی مقدسہ کی کھجور” کے الفاظ درج ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے یہ جعل سازی ایک ایسے وقت میں کی ہے جب اسے فلسطین کے مقبوضہ عرب شہروں میں تیار کی جانے والی مصنوعات پر یورپ اور کئی دوسرے ممالک کے بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ اس بائیکاٹ کے اثرات کم کرنے کے لیے صہیونی ریاست اور اس کے جعل ساز کارندوں نے اپنے کاروبار کو چمکانے کے لیے ایک نیا پینترا بدلنے کی کوشش کی ہے۔

ارزاں نرخ مصنوعات برآمدات

فلسطینی وزارت اقتصادیات کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے یہودی کالونیوں کی طرف سے لائی گئی سیکڑوں ٹن کھجور اور دیگر مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط کی ہے۔ یہ سامان "میڈ ان فلسطین” کی مہر سے پرنٹ شدہ پیکٹوں میں رکھا گیا تھا۔ انہیں فلسطین کی طرف لانے کا مقصد فلسطینی مارکیٹوں سے گذار کربیرون ملک پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ترک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی تاجر کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیلی مارکیٹ سے ملنے والی مصنوعات باہر سے آنے والے سامان سے کم سے کم 40 فی صد سستا ملتا ہے، جسے عام مقامی فلسطینی تاجر اپنے لیے فائدہ مند سمجھتا ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ اسرائیل سے خریدی گئی اشیاء کو فلسطینی قرار دینے کی پیکنگ مقامی سطح پر بھی کی جاتی اور بعد ازاں انہیں بیرون ملک بالخصوص یورپی مارکیٹ میں بھیج دیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مقامی تاجرنے بتایا کہ اسرائیلی مارکیٹ سے فلسطینی مارکیٹ میں سالانہ 3 لاکھ 50 ہزار ٹن کھجور لائی جاتی ہے۔ پھل، سبزیاں، اخروٹ، بادام اور دوائیوں میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں اس کے علاوہ ہیں۔

فلسطینی تاجر کا کہنا تھا کہ اس کی ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے جو فلسطین میں مصنوعاتی درآمدات و برآمدات کا کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصنوعات کے معیار کا بھی خصوصی خیال رکھتے ہیں۔خصوص عالمی منڈی اور یورپ میں دوسرے یا تیسرے درجے کی کوئی چیز نہیں بھیجی جاتی کیونکہ ان مارکیٹوں میں دو نمبر اشیاء نہیں خرید کی جاتیں۔ کھجوروں اور دیگر مصنوعات کو یورپ منتقل کرنے سے قبل ان کی "میڈ ان فلسطین” سے پرنٹ کردہ پیکٹوں میں پیکنگ کی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.