• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی بلڈوزروں نے نقب کی ہزاروں ایکڑ اراضی روند ڈالی

بدھ 20-02-2013
in فلسطین
0
plf masjid-e-aqsa in dangerous
0
SHARES
4
VIEWS
 
اسرائیلی حکومت کے بلڈوزروں نے صحرائے نقب پر دھاو ا بول کر فلسطینیوں کی زیر ملکیت ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی تعمیرات اور فصلوں کو روند ڈالا ہے۔ فوج کی بڑی تعداد کے جھرمٹ میں صہیونی بلڈوزروں نے یہ تباہی وادی نعم کے علاقے میں مچائی۔ اس وسیع گاؤں کے ایک رہنما لبادابو عفاش نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور فورسز نے انہدامی مشینری کے ہمراہ صبح چھ بجے گاؤں پر ہلہ بولا اور ہزاروں ایکڑ پرمحیط گندم کے کھیتوں کو روندنا شروع کر دیا۔
 
ابوعفاش کے خبررساں ایجنسی ”قدس پریس” کو دیے گئے بیان کے مطابق اس زمین سے متعلق طویل عرصے سے جاری تنازع میں اسرائیلی حکومت اسے سرکاری اراضی قرار دیتی ہے تو دوسری جانب فلسطینیوں نے یہاں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اس زمین کے سرکاری ملکیت میں ہونے کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں۔ اس اراضی پر فلسطینیوں کی موجودگی سن 1948 ء میں اسرائیل کے قیام سے بھی قبل سے ہے۔ تاریخ سیکڑوں بلکہ ہزاروں سا  ل قبل ہماری یہاں پر موجودگی کا پتہ دیتی ہے۔ ہم یہاں پر  حملہ آور ہوکر نہیں آئے جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے حملہ آور ہوکر فلسطینی سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ زرعی اراضی کو روندنا اور گھروں کو مسمار کرنا اسرائیلی کی سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ نقب کے علاقے کو عرب فلسطینیوں سے خالی کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ہم کسی صورت بھی اپنے آباؤ واجداد کی اراضی سے ہجرت نہیں کریں گے چاہے صہیونی حکومت ہمارے گھروں کو کتنی ہی بار ملیامیٹ کردے یا ہماری کھڑی فصلوں کو برباد کردے۔
 
ابو عفاش نے واضح کیا کہ دراصل اسرائیلی حکومت اس گاؤں میں بسنے والے چودہ ہزار افراد کو یہاں سے نکال کر اس اراضی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ صہیونی حکومت چاہتی ہے کہ یہاں پر بسنے والے افراد گاؤں ”شقیب السلام ” کی جانب ہجرت کر جائیں۔ یہاں کی جانے والی حالیہ انہدامی کارروائیاں ، زرعی اراضی پر بلڈوزر چلانے اور بچوں کے اسکولوں کو گرانے کی کارروائیاں اسی منصوبے کا آغاز ہیں۔ منصوبے کے انتہائی مرحلے میں اسرائیل یہاں بسنے والے تمام فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کر نا چاہتا ہے۔
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.