• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اردن: نصابی کتابوں کے نقشوں میں فلسطین کے ساتھ اسرائیل کا نام بھی شامل

اتوار 15-03-2015
in فلسطین
0
plf israel-included-sylebus
0
SHARES
0
VIEWS

اردن نے اپنے نصاب تعلیم کی کتابوں میں فلسطین کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک اور جغرافیائی حدود میں اسرائیل کا نام بھی شامل کردیا ہے۔ دوسری جانب اردن کے اس اقدام کو اسرائیل میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن چینل 10 سے وابستہ تجزیہ نگار زیپی یحزکیلی کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اپنی نصابی کتابوں میں شائع کیے گئے نقشوں میں اسرائیل کو شامل کرنا ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس اقدام کے بعد اسرائیل کے عرب ممالک میں فکری، ثقافتی، نفسیاتی اوردیگر حوالوں سے بھی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا موقع ملے گا۔ صہیونی تجزیہ نگار نے اردن کی جانب سے فلسطین کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی نصابی کتابوں میں شامل کرنے کے اقدام کو ’’لرزہ خیز‘‘ قرار دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی تجزیہ نگار نے انکشاف کیا کہ اردن نے حال ہی میں اپنے نصابی کتابوں کے نقشوں میں فلسطین کے ساتھ اسرائیل کا نقشہ شائع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے اس اقدام پر سخت احتجاج کا امکان ہے لیکن اردنی حکومت اپنے فیصلے میں تبدیلی نہیں کرے گی بلکہ اسے نافذ کرکے چھوڑے گی۔

اسرائیل کے ایک دوسرے تجزیہ نگار ڈاکٹر اوفیر فینٹور نے اردنی حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمان نے اسلام پسندوں کے نقطہ نظر کے برعکس ایک ایسا کام کردکھایا ہے جس کی خود اسرائیل کو بھی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اردن کی جانب سے اسرائیل کو نصاب تعلیم کی کتابوں میں شامل کرنے کا مقصد صہیونی ریاست سے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.