(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پروفیسر ڈاکٹرمعتصم سعیدان نے کہا ہے کہ اردن میں کورونا وائرس کے ایک دن پہلے کے اعدادو شمار میں کمی کے اگلے دن وائرس سے متاثرین کی شرح میں اضافہ اچھا اشارہ نہیں ہے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اردن کی عمون یونیورسٹی میں عالمی وباؤ کوروناوائرس پرتحقیقی رپورٹ تیار کرنےوالےمحقق ڈاکٹرمعتصم سعیدان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ پرتبصرہ کر تے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اردن میں کورونا وائرس کی وباء ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر رہی ہے۔
اردن میں اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ روزکورونا وائرس کے354 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے ساتھ ہی اگلے دن تشویش ناک حد تک اضافے کے ساتھ 544 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں ۔
ڈاکٹر سعیدان کے مطابق ایک روز قبل کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد آج متاثرین میں اضافہ، اعدادوشمار کے لحاظ سے اچھا اشارہ نہیں ہےتاہم انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو دن وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے تعین کے لئے اہم ہیں۔