(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے حکومتی کوششوں کے باوجود اگر عوام احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں تو کسی صورت بھی عالمی وباء پر قابونہیں پایا جاسکتا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزارت داخلہ کے ترجمان غسان نمر نے گزشتہ روز رام اللہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارےمیں آئندہ 48 گھنٹوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا ۔
انہوں نے شہریوں سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس وقت تک بہترین نتائج حاصل نہیں کرسکتی جب عوامی حمایت حاصل نا ہو۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مقبوضہ بیت المقدس میں تین ، مغربی کنارے میں 9 ، اور غزہ کی پٹی میں 6 اموات ریکارڈ کی گئیں۔انہوں نے اشارہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا وائرس کے 140 نئے کیسز ، مغربی کنارے میں ،1101 اور غزہ کی پٹی میں 656 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔