فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اپنے ہی ہم وطنوں کے خلاف کارروائیاں انوکھی بات نہیں۔ اسرائیل کے ساتھ کے ساتھ سکیورٹی تعاون کرنے والی اتھارٹی کی فورسز کی جانب سے حماس کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ مہم جاری رہتی ہے۔
ایک ایسے ہی وطن دشمن اقدام اٹھاتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کی عدالت نے اسرائیلی جیلوں میں قید چار فلسطینی اسیران کو دس دن کے اندر خود کو اتھارٹی فورسز کے حوالے کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق حماس کے مسلح گروہ کے ساتھ ہے۔
صہیونی جیلوں میں موجود ان فلسطینیوں کا نام احمد صادق عبد اللہ عمر، 32 سالہ، کا تعلق سنیریا ہے، 19 سالہ مالک نزار یوسف قزمار کا تعلق عزبہ سلمان سے ہے۔ حارث محمود احمد عاصی قراوہ بنی حسان اور رامی مصباح عمر احمد عزون عتمہ سے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی زیر حراست چاروں فلسطینیوں کے اہل خانہ نے اس انتہائی غیر اخلاقی اقدام پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کی پیٹھ میں چھرا کھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ان چاروں فلسطینی قیدیوں کو فلسطینی اتھارٹی اسی الزام میں پہلے بھی متعدد بار گرفتار کر چکی ہے۔ دوران حراست ان چاروں کو بہیمانہ تشدد اور دردناک تعذیبی ہتھکنڈوں سے گزارا جا چکا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
