اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق اردنی وزیر داخلہ محمد الرعود عنقریب مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کا دورہ کرینگے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ صدر محمود عباس اور اتھارٹی کے دیگر عہدیداران سے ملاقات کرینگے۔
ہفتے کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا یہ دورہ چند گھنٹوں کا ہوگا، ان کا یہ اچانک دورہ ان خبروں کے بعد کیا جارہا ہے جن کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں کی اردنی شہریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔
تحریک فتح اور تنظیم آزادی فلسطین کے ان رہنماؤں کو اردن کے وقتی ویزے جاری کیے جائیں گے تاکہ ان کا سفر آسان ہو سکے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

