اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے آٹھ شہریوں کو مکانات مسماری کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی بلدیہ نے ناصر سلامہ سلیم، یوسف سلامہ سلیم، عکر سلامہ سلیم، عازم محمد ابراھیم سلیم، حازم محمد ابراھیم سلیم، سعدات راشدسلیم، کمال یوسف سلیم اور خالد یوسف سلیم کو نوٹس جاری کیے ہیں، جن میں کہاگیا ہے وہ جلد از جلد مکانات خالی کریں۔ دوسری جانب یہودی حکام نے اریحا میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی زرعی زمین میں بلڈوزروں کے ذریعے کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔