قابض اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کار کی کار پر پیٹرول بم حملے کو بہانہ بنا کر جنین شہر کے جنوبی قصبے حوارة میں رات کا کرفیو لگا دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قصبے کی اہم سڑک پر دھاوا بولا اور لاوڈ سپیکر پر رات کے کرفیو کا اعلان کرتے رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور فوج نے دکانداروں کو کاروبار جلدی بند کر کے گھر کی راہ لینے پر مجبور کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے کے مختلف حصوں میں حملہ آور کی تلاش کے لیے روشنی کے گولے فائر کئے۔
کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے گھروں پر چھاپے یا گرفتاریوں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔