فلسطین کے ساحلی شہرغزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی اور بحری اطراف سے حملے کیے گئے ہیں تاہم ان میں کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی بحری جہازوں کے ذریعے شہر کے مختلف اہداف پر گولہ باری کی گئی۔ کشتیوں کے ذریعے ساحلی علاقےالشیخ عجلین میں کئی گولے داغے گئے۔ جس سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
ادھر غزہ کے مشرقی علاقے میں بھی اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں رات گئے روانہ کر دی گئی تھیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین