• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیرکا گھر مسمار، 50 افراد مکان کی چھت سے محروم ہوگئے

جمعہ 04-12-2015
in فلسطین
0
Saheed Home 10
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی فوجیوں نے آج جمعرات کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل جرزیم کے مقام پر واقع ایک فلسطینی اسیر راغب علیوی کا مکان مسمار کردیا جس کے نتیجے میں گھرمیں مقیم پچاس افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ مکان کی چھت سے محروم ہونےوالوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ڈیڑھ ماہ قبل اسیر راغب علیوی کے اہل خانہ کومکان خالی کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی دو دن کے اندر مسماری نوٹس پر عدالت میں اعتراض پیش کرنے کا کہا تھا۔ تاہم عدالت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کا اعتراض مسترد کردیا جس کے بعد مکان کو خالی کرالیا گیا تھا۔

آج جمعرات کو جب مکان کو بارود سے اڑا دیا گیا تو مقامی شہریوں نے اس پر سخت احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاجی جلوس بھی نکالا۔ قابض فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔

اس موقع پر اسیر کی والدہ نے کہا کہ ہمیں مکان کی مسماری کا کوئی دُکھ نہیں ہے۔ یہ پہلا مکان نہیں جسے اسرائیلی فوج نے مسمار کیا ہے۔ روازانہ فلسطینیوں کو اس طرح کےواقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک مکان تھا میرے پاس ایک سو مکان ہوں وہ بھی بیٹے پر قربان کرنے کو تیار ہویں۔

خیال رہے کہ کثیرالمنزلہ مکان میں 50 سے زائد افراد قیام پذیر تھے جن میں بیشتر کم سن بچے اور خواتین تھیں۔ یہ تمام لوگ اب سخت سردی کے موسم میں خیموں میں رہنے پرمجبور ہیں۔

یاد رہے کہ راغب علیوی کو اسرائیلی فوجیوں نے دو ماہ پیشتر غرب اردن سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے زیرانتظام ایک خفیہ سیل قائم کرنے اور اسرائیلی تنصیبات اور یہودی فوجیوں پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.