رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالت نے 38 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی سنائی گئی ہیں۔ کلب برائے اسیران کے مطابق فلسطینیوں کو تین سے چھ ماہ کے لیے قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی 24 فلسطینیوں کو پہلی بار انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں جب کہ دیگر فلسطینیوں کو پہلے سے دی گئی حراست میں توسیع کی گئی۔
