اسرائیل کی عوفر عدالت نے الخلیل کی شمال مغربی میونسپلٹی بیت اولا سے تعلق رکھنے والی فلسطینی طالبہ اسلام حسن یحیی البشیتی کو عملاً چار ماہ کی سزائے قید سنائی ہے۔
اسیرہ اسلام البشیتی کے اہل خانہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عدالت نے قید کے علاوہ اسلام کو 7000 شیکل جرمانہ بھی کیا ہے جو انہیں رہائی سے پہلے ادا کرنا ہو گا۔ بائیس سالہ اسلام فلسطین پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کی طالبہ ہیں، اسرائیل نے انہیں اٹھارہ اپریل کو بیت اولا مینوسپلٹی میں ان کے گھر سے حراست میں لیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
