• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی امدادی قافلہ‘‘الانصار3’’ غزہ لانے کی تیاریاں مکمل، روانگی جلد ہو گی

پیر 30-07-2012
in فلسطین
0
plf jordan1
0
SHARES
0
VIEWS

عالمی اور اسلامی انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ امدادی سامان کے ساتھ ایک عالمی قافلہ ’’الانصار3’’ لے کر جلد فلسطینی محصور شہر غزہ کی پٹی کی جانب روانہ ہوں گے۔ قافلے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور یہ قافلہ ستمبر کے اوائل میں غزہ بھیجاجائے گا۔

قافلہ شہہ رگ کی مجلس منتظمہ کے چیئرمین انجینیئر وائل السقا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی قافلہ ‘‘الانصار 3’’ اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور یہ قافلہ رمضان المبارک کے بعد ستمبر کے اوائل یا اس کے آخری دنوں میں غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

امدادی قافلے کی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام امدادی قافلے اردن کی وادی العقبہ میں جمع ہوں گے جہاں سے بحری راستے سے مصر کی نویبیع بندرگاہ کی طرف انہیں روانہ کیا جائے گا جہاں سے آگے خشکی کے راستے قافلہ غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر سےغزہ میں داخل ہو گا۔ وائلالسقا کا کہنا تھا کہ امدادی قافلے کے لیے اردن سمیت کئی دوسرے ممالک میں فنڈ ریزنگ مہم جاری ہے اور رمضان المبارک کی مناسبت سے مسلمان بڑھ چڑھ کر اس امدادی فنڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے ساتھ اس قافلے میں عالم عرب اوردنیا بھر سے ایک سو انسانی حقوق کے کارکن شریک ہوںگے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.