فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ بدھ کو رفح کراسنگ پر مصر اور فلسطین کو ملانے والی زیر زمین سرنگ بیٹھ جانے سے اس میں پھنسے والے دو فلسطینیوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ یہ واقعہ جنوبی غزہ کی پٹی میں مشرقی رفح کی البرازیل کالونی میں پیش آیا۔
میڈیکل ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سرنگ میں مزدوری کرنے والے افراد اور دب جانے والے نوجواںوں کے اہل خانہ نے بہت زیادہ تگ و دو کے بعد فادی زھیر شحادہ قاسم اور ولید ناصر معروف کی نعشیں سرنگ سے باہر نکال لی ہیں۔
سن 2006ء سے ان سرنگوں کے ذریعے محصور غزہ شہر کو ضروریات زندگی فراہم کرنے کی پاداش میں تقریبا 200 فلسطینی شہری سرنگین بیٹھ جانے سے جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔
