اسرائیلی قابضین انتظامیہ نے ضلع نابلس کے گائوں تیما اور سادیا کے 32 فلسطینیوں کو گھر گرانے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں-
مقامی ذرائع کے مطابق تیما کے 8 اور ساویا کو 24 فلسطینیوں کو اس بنا پر گھر منہدم کئے جانے کے نوٹس دیئے گئے ہیں کہ ان کے گھر مغربی کنارے کے اس علاقے میں تعمیر کئے گئے ہیں جو معاہدہ اوسلو کی رو سے مکمل طور پر اسرائیلی قابض انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گھروں کے مالکان اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے مختلف اداروں سے رابطے کر رہے ہیں- فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں یہودی تعمیرات کے نگران ایک ادارے نے بغیر اجازت تعمیر کئے گئے فلسطینیوں کے گھر گرانے کیلئے اسرائیلی اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا اور چند روز قبل مذکورہ عدالت نے یہ گھر گرانے کی اجازت دے دی تھی-