اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق کا کہنا ہے کہ قاھرہ میں منگل کے روز ہونے والی کل جماعتی فلسطینی اجلاس میں فلسطینی مفاہمت پر اتفاق ہو گیا ہے اور مفاہمت کے تمام معاملات پر درجہ بدرجہ بحث ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم آزادی فلسطین کے متعلق بحث کو جمعرات کے اجلاس کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔
منگل کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران تشکیل حکومت کے حوالے سے عزت رشق کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں میں اس بات پر اتفاق تھا کہ آنے والے مہینے کی چھبیس تاریخ تک حکومت کی تشکیل انتہائی مشکل ہے اسی لیے تحریک فتح کے نمائندوں اور ابو مازن محمود عباس کی درخواست اس معاملے کو چھبیس تاریخ کے بعد تک ملتوی کر دیا گیا۔
عزت رشق نے بتایا کہ دوران اجلاس سنجیدہ موضوعات پر مباحثہ ہوا جس میں ہر فلسطینی جماعت نے شرکت کی۔ تمام امور پر بحث درست سمت چلتی رہی۔ صبح کے اجلاس میں نامکمل امور کو شام کے اجلاس میں بات چیت کے لیے چھوڑ دیا گیا۔