(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک اکیس سالہ فلسطینی طالبہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
رپورٹ کے ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے 21 سالہ اسماء عبدالحکیم القدح کو زعترہ فوجی چوکی کے قریب بیرزیت یونیورسٹی میں جاتے ہوئے حراست میں لیا۔ بعد ازاں اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسماء القدح کو صہیونی فوجیوں نے گاڑی سے کھینچ کر اتارا۔ اس کا نقاب نوچنے کے بعد اسے ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لےجایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ اس نے طالبہ کو گاڑی سے اتارنے کی مخالفت کی تھی اسماء کو نیچے اتارنے سے انکار کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسماء القدح جامعہ بیرزیت کی طالبہ اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی طالبات ونگ کی اہم رکن ہیں۔