
گرفتاریاں رملہ جیل اور شہر کے ایک پولیس تھانے کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر کریک ڈاؤن کے دوران کی گئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مراسلوں کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقے "رملہ” میں قائم اسرائیلی جیل کے باہر احتجاج مظاہرہ شروع کیا تو صہیونی پولیس نے ان پرحملہ کردیا۔ کئی مظاہرین لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے جبکہ کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسی طرح کا ایک احتجاجی مظاہر”رملہ” پولیس تھانے کے باہربھی ہوا، جس میں مظاہرین نے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھوک ہڑتالی اسیرن کی فوری رہائی کے مطالبات تحریر تھے۔
ادھر رملہ پولیس سینٹر میں فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران سے ملاقات کی اجازت لینے کےلیے آئی خاتون سماجی رہ نما اور وکیل میساء ارشید کو اسیران سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ میساء نے ملاقات پراصرار کیا تو صہیونی فوج نے اسے دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا۔ اس پرمظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اسرائیلی پولیس اور فوج کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کری۔ مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
