• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 18 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاتون رکن پارلیمنٹ کو اسرائیلی جیل سے 15 ماہ قید کی سزا

پیر 07-12-2015
in فلسطین
0
Women Khilda
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی رہنما اور فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن خالدہ جرار کو پندرہ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے خالدہ جرار کو رواں سال پانچ اپریل کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل جرار کو اریحا شہر سے بے دخل کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں تاہم انہوں نے صہیونی فوج کی دھمکیوں کو مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب عوامی محاذ نے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ عوامی محاذ نے ایک بیان میں اسرائیلی فوجی عدالت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی عدالتی فیصلہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی عدالتی دہشت گردی کا منہ بولتا منہ بولتا ٖثبوت ہے۔ اس طرح کے ظالمانہ فیصلوں سے فلسطینی رہ نمائوں کا اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے اسرائیلی عدالت کئی ماہ تک خالدہ جرار کے مقدمے کو گھیسٹتی رہی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صہیونی حکام جرار کے پرعاید الزامات کے ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں۔

عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی عدالت کو آئینی ادارہ نہیں مانتے بلکہ اسے اسرائیلی ریاست کے مظالم کو فلسطینیوں پر مسلط کرنے کا ایک آلہ کار قرار دیتے ہوئے خالدہ جرار کو سنائی گئی سزا کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ قابض فوجیوں نے خالدہ جرارکو رواں سال اپریل میں ان کے دفتر سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ ان پر اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سمیت متعدد دیگر الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ خالدہ جرار نے اپنے اوپر عاید الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.