قابض صہیونی فوجیوں نے منگل کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے شہر طولکرم میں عنابہ چوکی سے گذرنے والی ایک 15 سالہ فلسطینی بچی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگئی۔
امدادی ادارے ہلال احمر فلسطین کی جانب سے جارہ کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے پندرہ سالہ بچی کو بغیر کسی وجہ کے گولیوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے حسب روایت نہتی بچی پر فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگا کر سفاک قاتلوں کو بری کرنے کی کوشش کی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کے سرمیں کئی گولیاں لگی ہیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ ہلال احمر فلسطین کے رضاکاروں نے شہیدہ کا جسد خاکی اٹھانے کی کوشش کی مگر قابض فوجیوں نے انہیں جسد خاکی لے جانے سے روک دیا جس کےبعد قابض فوجی خود ہی شہیدہ کا جسد کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ شہید ہونے والی بچی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ مزید تفصیلات ابھی آ رہی ہیں۔