• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: گھر گھر تلاشی،اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینی گرفتارکر لیے

جمعرات 27-10-2011
in فلسطین
0
plf find
0
SHARES
0
VIEWS

plf find

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مختلف شہروں میں گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم ایک درجن فلسطینی گرفتار کر لیے ہیں۔ تازہ گرفتاریاں مغربی کنارے کے شہروں جنین، بیت لحم، القدس اور الخلیل میں کی گئی ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب مغربی شہر بیت لحم میں تلاشی کی کارروائیوں کےدوران دو سگے بھائیوں سمیت کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر کے صوریف قصبے سے چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ الخلیل شہر میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں تفتیشی کتوں کے ذریعے بھی تلاشی لی گئی۔ شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کو بھی زد و کوب کیا جاتا رہا ۔
مقبوضہ بیت المقدس سے عینی شاہدین کے مطابق شہر کے مغرب میں بیت اکسا کے مقام سے یہودی فوجیوں نے گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک شہری کو گرفتار کیا جبکہ دو افراد کو جنین سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں بیت اکسا کے مقام پر اسرائیلی فوج گذشتہ تین روز سے مسلسل کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ شہریوں کو بغیر کسی الزام کےحراست میں لیا جا رہا ہے اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔
مغربی کنارے کے شہر طولکرم سے بھی فلسطینی آبادیوں میں اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن کی اطلاعات ہیں تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے نہیں آ سکیں۔ تلاشی کی کارروائیوں میں قابض صہیونی فوجیوں نے شہریوں کے زیراستعمال ان کے ذاتی کمپیوٹرز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.