مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق موسیٰ ابو الھویٰ کا تعلق الطور قصبے سے ہے۔ اسے حال ہی میں صہیونی فوجیوں نے حراست میں لیا تھا۔
فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ موسیٰ کو تین ماہ پیشتر حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پر صہیونی فوجیوں سے لڑائی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
ابوعصب نے بتایا کہ موسیٰ ابو الھویٰ کو اس وقت جلبوع جیل میں رکھا گیا ہے۔جہاں مجسٹریٹ عدالت نے اسے گیارہ ماہ قید کی سزاء کا حکم دیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین