قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا اغوا جاری ہے۔ جمعرات کی علی الصباح مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے دو بچوں سمیت دس فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا اور تفتیش کےلیے نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں یہودی بستی ’’مابو دوثان‘‘ کے قریب ایک نئی چیک پوسٹ بھی قائم کر لی ہے۔ اس چیک پوسٹ پرفلسطینی مسافروں کو روک کر تفتیش کرنا شروع کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ گرفتار کیے گئے بچوں میں 13 سالہ محمد عمر ابو صلاح اور 17سالہ موسی ابوبکر شامل ہیں۔