• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:صہیونی فوج نے 10 فلسطینی گرفتار کر لیے

بدھ 21-12-2011
in فلسطین
0
plf 10_palestine
0
SHARES
0
VIEWS

plf 10_palestine

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینیوں کےخلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تلاشی اور چھاپوں کی مختلف کارروائیوں میں کم سے کم دس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

یہ گرفتاریاں فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ اسیران کے تبادلے کی ایک بڑی ڈیل کے تحت پانچ سو پچاس فلسطینیوں کی رہائی کے ایک روز بعد ہوئی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز صہیونی فوج نے مختلف شہروں، قصبوں اور مہاجرکیمپوں میں تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں خواتین اور بچوں کو گھروں سے باہر نکال کرگھروں کی جامہ تلاشی لی گئی ہے۔ تلاشی کے دوران گھروں میں موجود قیمتی چیزوں کی توڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ کئی قیمتی چیزیں چوری بھی کر لی گئیں۔
اسرائیلی ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے تمام افراد کا تعلق انٹیلی جنس کو مطلوب گروہوں سے تھا اور سیکیورٹی حکام کئی روز سے ان کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق سات فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے حراست میں لیا گیا جب کہ تین دیگر شہروں کو فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام دیگر مختلف شہروں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.