ضلع الخلیل کے یتاٹائون کے جنوب مشرق میں صیہونی کالونی ’’سسیا‘‘ کے قریب صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی قابض فوج کے تعاون سے فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 10 شہری زخمی ہوگئے-
صیہونی تعمیرات کے خلاف کام کرنیو الی قومی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے ایک کاروان کو درہم برہم کئے جانے کے جواب میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے شروع کر دیئے- فلسطینی شہریوں نے اپنے گھروں کو بچانے کی کوشش کی اور اس دوران وہ زخمی ہوگئے- ادھر قلقلیہ میں فلسطینی سرزمین پر بنائی گئی ایک اور یہودی کالونی ’’اورینٹ‘‘ کے رہائشیوں نے زون تمانامی گاوں میں ایک فلسطینی کے 100 سے زائد زیتون کے درختوں کو آگ لگا دی جبکہ نابلس شہر کے جنوب میں سیرا نامی گاوں کے قریب یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر پتھراو کیا اور ان کی ملکیتی 2 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا – نابلس ہی کے ایک اور گاوں اوریف کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ دوپہر کے وقت یہودی قابضین نے ان کے گھروں پر بھی حملے کئے- صیہونیوں نے منیرالنوری نامی ایک شہری کے زیرتعمیر گھر پر دھاوا بول دیا اور تمام دیواریں گرا دیں- دریں اثنا یتاٹاون کے بائی پاس روڈ پر اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو اس لئے گولی مار کر زخمی کردیا کہ وہ اس سڑک پر چل رہا تھا جو صرف یہودی بادکاروں کیلئے مختص ہے- اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم‘ الخلیل‘ جوریکو اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں مین چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مزید 8 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے- پولی ٹیکنک یونیورسٹی الخلیل کے ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض صیہونی فوج نے یونیورسٹی کیمپس سے 2 ایسے طلباء کو حراست میں لیا ہے جنہیں چند روز قبل ہی رہا کیا گیا تھا- علاوہ ازیں اسرائیل کی ایک اعلی عدالت نے نابلس شہر کے جنوبی علاقوں سوایا اور بتما میں فلسطینیوں کے درجنوں گھروں کو محض اس لئے منہدم کرنے کا حکم دے دیا ہے کہ ان کی تعمیر سے قبل اجازت نامہ نہیں لیا گیا تھا- ذرائع کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ صیہونی تعمیرات کمیٹی کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے دیا