۔اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے 20 خواتین اسیرات کی رہائی دیگر اسیر خواتین کی رہائی کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ بدھ کے روز دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مرزوق کا کہناتھا تھا کہ بیس خواتین کی رہائی فلسطینی عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے اور جمعرات اور جمعہ کو مزید اچھی خبریں سننےکو ملیں گی۔ حماس کے راہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اسرائیلی جیلوں میں قید تمام اسیروں کی رہائی کے لیے ہرسطح پرکوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے گیلاد شالیت کو گرفتار کرکے اپنے پاس رکھنے اور اس کے بدلے میں اپنے قیدیوں کی رہائی کے ہدف کو حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے حماس کے ہاں قید اپنے فوجی گیلاد شالیت کے بدلے میں پہلے مرحلے میں بیس خواتین کو رہا کردیا ہے