(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان فلسطینی اراضی میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے، پاکستان مکمل طورپر آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر احمد ربعی نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران فلسطینی سفیرنے اسمبلی کے اسپیکر کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل اور اس کے اثرات سے آگاہ کیا۔
فلسطینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان فلسطینی اراضی میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے، کہ پاکستان مکمل طورپر آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا، انکا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف اصولی اور فلسطینی قوم کی حمایت پرمبنی ہے
پاکستان تنظیم آزادی فلسطین کو فلسطینی قوم کا واحد نمائندہ ادارہ سمجھتا ہے،پاکستان کسی صورت میں اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا، پاکستان فلسطین تمام عالمی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہےاور مظلوم فلسطینی قوم کی سفارتی، مادی اور معنوی مدد جاری رکھے گی۔