(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین کے تنازع کے حل سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امکان مسترد کردیا۔
نیو یارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘اسرائیل کے معاملے میں پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے ۔ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے بالکل صاف کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پہلے فلسطینیوں کا اپنا ملک ضروری ہے’۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اس تقریب کو مستقبل کے لیے نیٹ پریکٹس کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے 22، 23 سال کی سیاست میں میں نے لوگوں میں اتنی بے چینی نہیں دیکھی جتنی میرے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے لیے ہے،۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا پاکستان کے لیے وہی نظریہ ہے جو بانی پاکستان کا تھا اور جو مدینہ کی ریاست کے قیام کا نظریہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کئی مسلمان یہ نہیں جانتے کہ مدینہ کی ریاست جدید ریاست تھی، بہت کم سیاستدان نے ریاست کو سمجھتے ہیں جو فلاحی اور انسانی حقوق پر مبنی ہوتی ہے