(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )کورونا وائرس بھارت میں تباہی مچارہا ہے اور امریکا کے بعد بھارت میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جن کی تعداد 2لاکھ 11ہزار سے تجاوز کرگئی ہےتاہم اب یہ وائرس مقبوضہ کشمیر میں بھی پہنچ گیا ہے۔
عالمی وباکورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے اس وقت مہلک وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا کے بعد بھارت ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 11ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، کورونا وائرس بھارت میں تباہی مچارہا ہے اور اب یہ وائرس مقبوضہ کشمیر میں بھی پہنچ گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کا پھلاؤ تیز ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے پہلی بار ریکارڈ 50 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2473 ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3935 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔