(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کو کشمیریوں کی نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے تاہم کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مذکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم آزاد کشمیر
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے میرپور میں 2روزہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کےحق خودارادیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر پرکشمیریوں کی شمولیت کے بغیر بامقصد مذکرات نہیں ہو سکتے جبکہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے اصل فریق ہیں ۔
راجہ فاروق حیدر خان نےاپنے خطاب میں مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کو کشمیریوں کی نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے تاہم آئندہ عام انتخابات 2021 میں مقررہ وقت پر ہوں گے جبکہ انتخابات میں شفافیت اورغیر جانبداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔