(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی میں ایک ہفتے دوران سری نگر، شوپیاں، بڈگام، اور اننت ناگ میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے ان تمام نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا اور اپنے غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کو چھپانے کے لیے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان مسلح تھے اور عسکری کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا اور آزادی جدوجہد کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران قابض بھارتی فوج نے محض ایک ہفتے دوران سری نگر، شوپیاں، بڈگام، اور اننت ناگ میں کیے گئے آپریشن میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔