تعینات فلسطینی سفیر ولید ابو علی ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل(ر) حمید گل، جماعت اسلامی پاکستان آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبد الرشید ترابی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا افتخار نقوی سمیت جنرل (ر) علی قلی، بریگیڈئر آصف ہارون سمیت دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔فلسطینی ’’یوم نکبہ‘‘ کے 66برس مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ فلسطین کانفرنس بعنوان ’’ریٹرن ٹو فلسطین‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ولید ابو علی کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے استعماری نظام جمہوریت کے زورپرفلسطین کواسرائیلی غلامی میں دے رکھا ہے،امت مسلمہ کے باہمی انتشار کے خاتمے تک مقبوضہ مسلم خطوں کی آزادی ممکن نہیں ،اسلام دشمن قوتیں اسلامی ممالک کی تقسیم کے ذریعے دنیاپر غالب آئیں فلسطینی مہاجرین کی واپسی اور قبلہ اول کی آزادی کاخواب مسلمانوں کے حقیقی اتحاد سے شرمندہ تعبیرہوگا۔فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے باہمی انتشار کے خاتمے تک مقبوضہ اسلامی ممالک کی آزادی نا ممکن ہے اتحاد کا درس ہمارے دین نے دیا تھا مگر متحد کفر ہو چکا ہے آج کا دن ہمیں ایک بار پھر اس دور کی یاد دلا رہا ہے جب اسرائیل نے بیت المقدس کی پاک سرزمین پر اپنی ناپاک اور ظالم فوج کو ناجائز قبضہ کیلئے بھیجا اور اس کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوکر آج بھی وطن واپسی کے منتظر ہیں پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم فلسطین کی آزادی کے لیے دنیا کے تمام فورمز پر پاکستان کے پر خلوص تعاون پر دل سے شکر گزار ہیں فلسطینی سفیر نے ایک سے زائدموقع پر جذباتی انداز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فلسطینی کاز کے لئے کی جانے والی جد وجہد کو سراہا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔