• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور القسام سمیت فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

جمعہ 29-08-2014
in پاکستان
0
idara1
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سر پرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر علی ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق رضا تقوی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، جمعیت

علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی طویل مدتی جنگ بندی فلسطینیوں کی فتح عظیم ہے، اس موقع پر پوری فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس، اسلامی جہاد، حزب اللہ اور القسام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ 

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ پچاس روز تک آگ اور خون کی بارش کرنے والی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اپنے تمام تر مقاصد میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جس کا واضح ثبوت غزہ میں طویل مدتی جنگ بندی اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی پائیدار مزاحمت سمیت ان کے مطالبات کو تسلیم کرنا ہے، ان کاکہنا تھا کہ غزہ کے عوام نے شجاعت اور استقامت سے غاصب اسرائیل کے تمام تر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہاکہ فلسطینی مزاحمتی تحریکیں پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور طاقتور ہیں اور غاصب اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے حماس کے رہنما خالد مشعل، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ، جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ رمضان عبداللہ سمیت فلسطینی عوام کے نام مبارک باد کا پیغام جاری کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جد وجہد پاکستان میں جاری و ساری رکھی جائے گی۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.