(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت خارجہ کے ترجمان "محمد فیصل” نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کی کوششوں کا الزام بے بنیاد پروپیگنڈے کا حصہ ہے اور صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے پر مبنی اسلام آباد کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں دفترخارجہ کی ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا پاکستان فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کرتا ہے اور ایسی خود مختاری فلسطینی مملکت کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت "بیت المقدس” ہو۔ پاکستان کی بعض سیاسی قوتوں نے حال ہی میں اسلام آباد حکومت کومشورہ دیا ہے کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر اور ہند و پاک کے تنازعے میں عربوں کی خاموشی کے جواب میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرے۔ "اس طرح کی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈا کا حصہ ہیں، ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کی 1967 والی سرحد کو ہی تسلیم کرتے ہیں۔ اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔