• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کی حمایت انبیاء کی تعلیمات کے عین مطابق ہے، صابر ابو مریم

جمعرات 06-02-2020
in پاکستان, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کی حمایت انبیاء کی تعلیمات کے عین مطابق ہے، صابر ابو مریم
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  (کراچی )   فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل   کاکہنا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کا قلب ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت اور اسرائیل امریکی سامراج کے شیطانی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خطے کو جنگ کے دہانے پر لے آئے ہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین و کشمیر کے مظوموں کی حمایت کرنا انبیاء علیہم السلام کی سیرت ہے،  فلسطین عالم اسلام کا قلب ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل امریکی سامراج کے شیطانی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خطے کو جنگ کے دہانے پر لے آئے ہیں۔

صابر ابو مریم نے حالیہ دنوں امریکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کئے گئے نام نہاد امن منصوبہ کو دنیا کے لئے تباہی و بربادی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے امریکی مکروہ چہرہ عیاں ہوں چکا ہے، امریکہ فلسطین و کشمیر کی عوام کا دشمن ہے اور ظالم صہیونی قوتوں اسرائیل و بھارت جیسے دہشتگرد جارح افواج کا حامی ہے۔

یکجہتی کشمیر ریلی میں اسکولوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات شریک تھے ۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں مختار احمد، عمران شہزاد سمیت حسن عباسی شامل تھے۔صابر ابو مریم نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت خطہ میں امریکی و صہیونی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے صدی کی ڈیل سازش اور پاکستان کے خلاف سرگرم عمل صہیونی قوتوں کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہوشیار اور باخبر رہنے اور مظلوم اور ظالم کے مابین فرق کو سمجھنے کی ضرورت پر بیان کیا اور فلسطین و کشمیر کے ساتھ عالمی سامراجی قوتوں کی جانب سے خیانت کاری کو آشکار کیا۔یکجہتی کشمیر ریلی میں علامہ مسرور ہاشمی، علامہ اکرم سیالوی اور مفتی شاہد قادری سمیت علماء کرام اور اسکولوں کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Tags: اہلسنت رابطہ کونسل پاکستانصابر ابو مریمصدی کی ڈیلفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانقابض ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.