• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 19 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے یوم نکبہ پر فلسطین فلسطینیوں کا وطن مہم کا اعلان کر دیا۔

پیر 09-05-2016
in پاکستان
0
0Pala1293
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور فلسطین پر غاصب صیہونی اسرائیلی تسلط کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن‘‘ مہم کا اعلان کر دیا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنمائوں بشمول

سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، ترجمان برائے وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیر زادہ ازہر علی ہمدانی، پاکستان مسلم لیگ نواز سندھ خواتین کی صدرزاہدہ بھنڈ، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، تنظیم الاخوان کے مرکزی رہنما لئیق احمد، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، پائیلر کے صدر کرامت علی، سابق مشیر حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابوم مریم نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انبیاء علیہم السلام کی سرزمین فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس پر غاصب صیہونی تسلط اور یوم نکبہ کی مناسبت سے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گیارہ مئی کو معصوم بچوں کی جانب سے امن واک اور اسرائیل نا منظور ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ، بارہ مئی کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فلسطین ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ بعنوان ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہاہے جس کی صدارت پروفیسر سحر انصاری جبکہ مہمان خصوصی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے سیاسی مشیر سینیٹر عبدالقیوم سومرو ہوں گے جبکہ شہر کے مشہور معروف شعراء کرام اپنا خصوصی کلام پیش کریں گے، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی یوم نکبہ مہم کے تحت جمعہ تیرہ مئی کو کراچی میں میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہربعد نماز جمعہ اسرائیل نامنظوراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ لاہور میں داتا دربار کے باہر بع دنماز جمعہ فلسطین پر صیہونی تسلط کے خاتمہ کے لئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا، اسی طرح حیدر آباد اور ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ بلوچستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے پندرہ مئی کو آل پارٹیز پریس کانفرنس منعقد ہو گی اور اسلام آباد میںنیشنل پریس کلب میں پندرہ مئی کو فلسطین فلسطینیوں کا وطن کانفرنس اور سوسائٹی کی جانب سے اسرائیل نامنظور ریلی بھی نکالی جائے گی۔

thumbnail plfpress1plfpress2

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے یوم نکبہ پر فلسطین فلسطینیوں کا وطن مہم کا اعلان کر دیا۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.