• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی لبنان میں جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو عماد الرافع سے ملاقات

ہفتہ 27-04-2013
in پاکستان
0
DSC 042200
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی لبنان میں جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو عماد الرافع سے ملاقات
پاکستان میں فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں لبنان میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ابو عماد الرافع

سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوارن فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور جہاد اسلامی فلسطین کے ہیثم ابو غزلان بھی موجود تھے۔

جہاد اسلامی کے مرکزی رہنما ابو عماد الرافع سے ملاقات کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کی حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں ،اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کاکہنا تھا کہ فلسطین ،فلسطینیوں کی سر زمین اور ان کا وطن ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ان سے نہیں چھین سکتی ہے ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود غاصبانہ اور غیر قانونی ہے جسے نابود ہونا چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے غیور عوام نے ہمیشہ تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور آج بھی حماس،حزب اللہ اور جہاد اسلامی کی حمایت کرتے ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو عماد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امید کی کہ انشاء اللہ فلسطین جلد آزاد ہو گا اور دنیا بھر کے مسلمان مسجد اقصیٰ کی زیارت کو آ ئیں گے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکے وفد نے جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما ابو عماد الرافع کو ماہ رمضان المبارک میں پاکستان دورہ کرنے اور بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا دو رکنی وفد جس میں مظفر احمد ہاشمی اور صابر کربلائی شامل ہیں ان دنوں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے موجود ہے۔
 
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.