• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فرزندانِ بلوچستان فلسطینی کاز کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہیں۔جمعۃ الوداع یوم القدس کے طورپر منانے کا اعلان۔بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس اعلامیہ

منگل 30-07-2013
in پاکستان
0
DSCF2146
0
SHARES
0
VIEWS

بلوچستان بھر میں یوم القدس کے اجتماعات کو مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔شہدائے یوم القدس کوئٹہ کے سرخ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

کوئٹہ: فلسطین فاؤندیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی و

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کمانڈر خدائے داد، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما قاضی عبد القدیر اور حافظ ناصر الدین زعمانی، جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر امان اللہ شادزئی ،سنی سپریم کونسل کے ڈپٹی چیئر مین سید حبیب اللہ شاہ چشتی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا مقصود علی ڈومکی، پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر علی بلوچ، جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبد الرؤف ساسولی سمیت دیگر نے شرکت کی اور کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

نے شرکت کی ۔اس موقع پر تین سال قبل کوئٹہ میں جمعۃا لوداع یوم القدس ریلی میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے ستر سے زائد شہدائے القدس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ شہدائے القدس کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام بالخصوص کوئٹہ کے فرزند اس بات کے لئے آمادہ ہیں کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد و نصرت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی پیش کریں، انکاکہنا تھا کہ امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دے کر مسلم امہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم القدس منانا حریت پسندوں کا شیوا ہے اور کوئٹہ کے فرزندوں نے یوم القدس کو زندہ رکھتے ہوئے اپنی قیمتی ترین چیز جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ یوم القدس ہر مسلمان کو منانا چاہئیے اور بلوچستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتی ہیں کہ شہدائے یوم القدس کوئٹہ کے سرخ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور بلوچستان بھر میں یوم القدس کے اجتماعات کو مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔
مقررین نے مطالبہ کیا کہ لاکھوں فلسطینیوں کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے بے گھر کر دیا ہے تاہم انہیں جلد از جلد اپنے گھروں میں�آباد کرانے کیلئے عالمی اداروں کو ٹھوس کردار ادا کرنا ہو گا۔رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں سے جدا نہیں کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پینسٹھ برسوں سے مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس صیہونی غاصبانہ تسلط میں ہے لیکن مسلم امہ تاحال یہ قبضہ چھڑانے میں ناکام نظر آ رہی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم امہ متحد ہو جائے اور اپنے مشترکہ دشمن اور عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف برسر پیکار ہو جائے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ہونیو الی دہشت گردانہ کاروائیوں میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں اور بالخصوص بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں معصوم انسانی جانوں کے قتل عام کی کڑیاں اور تانے بانے تل ابیب اور واشنگٹن سے جا ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طاقتور بنانے اور پاکستان کی ترقی اور دفاع کے لئے بلوچستان کے فرزند تیار ہیں ، دفاع فلسطین دفاع پاکستان او ر دفاع اسلا م ہے۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے اور یوم القدس کے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے جبکہ ملک دشمن امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جائے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ تین سال قبل یوم القدس ریلی میں شہید ہونے والے ستر سے زائد شہدائے القدس کے قاتلوں کو سزائے موت دے کر شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے۔
 
 

 {gallery}quetta{/gallery}

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.